برکس اعلامیہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ناکامی کا ثبوت ہے، حنا ربانی کھر

پاکستان میں امریکا بہت کچھ کر چکا مگر پاکستان کو اپنے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی بنانا ہو گی، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 7 ستمبر 2017 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2017ء) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ برکس اعلامیہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ناکامی کا ثبوت ہے۔ پاکستان میں امریکا بہت کچھ کر چکا مگر پاکستان کو اپنے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی بنانا ہو گی۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکا پانے مفادات حاصل کرنے کے لئے بہت کچھ کر چک اہے۔

پاکستانی سر زمین پر نہ صرف امریکی ڈرون آئے بلکہ امریکی ہیلی کاپٹرز بھی آئے۔ ایبٹ آباد میں اسامہ کے خلاف کارروائی بھی کی۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ برکس کا اعلامیہ ہماری آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں ہے۔

(جاری ہے)

برکس اعلامیہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات درست کرنا چاہیئے تھے۔

پڑوسی ممالک کے سربراہان کے پاکستان سے متعلق بیانات ہیں۔ ہم نے بھرپور طریقے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا پھر کیا ہم نے اس پر عمل درآمد کیا بتدریج اقدامات نے دہشتگردی کے خلاف کئی کارروائیاں کی اور کامیابیاں بھی حاصل کیں۔ پاکستان کو اب اپنی پالیسی اپنی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے بنانا ہو گی۔۔

متعلقہ عنوان :