عید الاضحی کے ایام میں یوسی چئیرمینز،وائس چئیرمینزاور کونسلرز نے اپنے اپنے علاقوں میں رات دن ایک کرکے صاف ستھرا ماحول فراہم کیا، میئر حیدرآباد

جمعرات 7 ستمبر 2017 23:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے ایام میں یوسی چئیرمینز،وائس چئیرمینزاور کونسلرز نے اپنے اپنے علاقوں میں رات دن کی پروا ہ کئے بغیر تسلسل کے ساتھ الائشیں اٹھانے و ٹھکانے لگانے کے کام کی نگرانی کی اور علاقہ مکینوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا،اس سلسلے میں شہری بھی قابل تحسین ہیں کہ اس سلسلے میں انہوں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں یوسی چیئرمینز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،یوسی چیئرمینز میں وسیم خان، ماجد خان،ارشد ملک،عدنان خانزادہ،ڈاکٹر ایاز احمد آرائیں،پرویز یوسف قریشی،عابد نورانی،عرفان قریشی،رئیس حفیظ،اسماعیل قریشی،عمران بشیررکن کونسل رومس بھٹی اور دیگر شامل تھے،اس موقع پر میونسپل کمشنر شاہد علی خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میئر سید طیب حسین نے یوسی چیئرمنز،وائس چئیرمینز اور کونسلرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے ایام میں جب شہری خوشیاں منا رہے تھے میں اور میر ے یوسی چیئرمینز ،وائس چیئرمینز،کونسلرز اور بلدیہ افسران و اہلکار ان کی خدمت میں مصروف تھے اور اپنی ذمہ داریاں ایک فریضہ سمجھ کر انجام دیتے رہے،یوسی چیئرمنز نے کہا کہ میئر سید طیب حسین اور ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی کے عید الاضحی کے ایام میںہنگامی دورے اور الائشیں اٹھانے و ٹھکانے لگانے کے کام کی از خود نگرانی کے باعث صفائی ستھرائی کا کام بروقت پایہ تکمیل کو پہنچا۔

متعلقہ عنوان :