چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی وکٹوریہ (کینیڈا) میں 2017ء پیسفک چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت،سات مختلف ممالک کے چیفس آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقاتیں

جمعرات 7 ستمبر 2017 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وکٹوریہ (کینیڈا) میں 2017ء پیسفک چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق کانفرنس کا موضوع ’’دی فیوچر سیکیورٹی انوائرمنٹ‘ چیلنجز‘ کمپلیکسٹی اینڈ کوآپریشن‘‘ تھا۔

کانفرنس 4 سے 6 ستمبر تک جاری رہی۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے 25 ممالک کے چیفس آف ڈیفنس سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں انڈوایشیا پیسفک‘ دہشتگردی سے تحفظ اور اس سے نمٹنے‘ امن کے قیام کے لئے آپریشن جیسے معاملات زیر بحث لائے گئے۔ مباحثے کے دوران انڈو ایشیا پیسفک سے متعلقہ تین معاملات پر تشویش ظاہر کی گئی جس میں ڈیموگرافی‘ واٹر سیکیورٹی اور کلائمیٹ چینج شامل ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سندھ طاس معاہدے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے ایشوز کے حل کے حوالے سے موجودہ میکنزم ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے جس کا حل نکلنا چاہیے۔ کانفرنس کی سائیڈلائن ملاقاتوں میں انہوں نے سات مختلف ممالک کے چیفس آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔