(ایم ڈبلیو ایم سی)نے عید الضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی 12 ہزار ٹن الائشیں ٹھکانے لگائیں۔رائوانور

جمعہ 8 ستمبر 2017 02:10

ملتان۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایم ڈبلیو ایم سی)نے گزشتہ ہفتے عید الضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی 12 ہزار ٹن الائشیں اٹھائیں اور شہر کے باہر کھو دے گئے گڑھوں میں دبا دیں۔ مینجر آپریشن(ایم ڈبلیو ایم سی)رائو انور نے جمعرات کو اے پی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عید االاضحی کے موقع پر ملتان شہر کی صفائی کا خصوصی آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

جس میں ایم ڈبلیو ایم سی کے دو ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ الائشیں اکٹھی کرنے اور شہر کی صفائی کیلئے 95 سینٹری ورکرز اور 150 مشینری لوڈرز کو کام پر لگایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ عید کے دنوں میں کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فنکشنل رہا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے شکایات پر فوری عمل کیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر بھر سے اکٹھی کی گئی ا لائشوں کو شہر سے باہر کھو دے گئے گڑھوں میں دبا دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم سی کی ایڈمنسٹریشن نے عید کے موقع پر شہر کی صفائی اور الائشیں اکٹھی کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے ہیں جس پر شہریوں نے نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا بلکہ ایم ڈبلیو ایم سی کی اس کاوش کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :