سلامتی کونسل بشار الاسد کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر سزا دے، شامی اپوزیشن

جمعہ 8 ستمبر 2017 13:07

سلامتی کونسل بشار الاسد کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر سزا دے، شامی ..
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) شامی حزب اختلاف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے صدر بشارالاسد کے خلاف اپنے ہی شہریوں کو کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنانے پر تعزیری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شامی حزب اختلاف کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نصر حریری نے استنبول میں ایک بیان میں کہا کہ صدر بشارالاسد کی فوج نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے جنگی جرائم کا اارتکاب کیا ہے اور اس کے خلاف سلامتی کونسل کی کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :