غیر قانونی تارکین وطن کے تحفظ کے امریکی پروگرام کی منسوخی، بھارت سب سے زیادہ متاثر

جمعہ 8 ستمبر 2017 15:25

غیر قانونی تارکین وطن کے تحفظ کے امریکی پروگرام کی منسوخی، بھارت سب ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) امریکی حکومت کی جانب سے پچپن میں غیر قانونی تارکین وطن کے طور پر امریکہ میں آنے والوں کے تحفظ کے پروگرام کے خاتمے کے اعلان سے ایشیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بھارت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جریدے فوربس نے کہاکہ اس پروگرام سے استفادہ کرنے والے ایشیائی باشندوں کی تعداد 30 ہزار کے لگ بھگ ہے، جن میں بھارتی افراد ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ ہیں اور جب کہ پاکستانیوں کی تعداد 28 سو سے کچھ اوپر ہے۔فوربس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت ان 10 ملکوں میں شامل ہے جو اس پروگرام کی منسوخی سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :