حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے شخص کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں مذکورہ شخص گو نواز گو اور گو زرداری گو کے نعرے لگاتا رہا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 ستمبر 2017 16:09

حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے شخص کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 ستمبر 2017ء) : سوشل میڈیا پر حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے والے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہو گئی جسے کافی مرتبہ شئیر بھی کیا گیا۔ اس ویڈیو میں مذکورہ شخص نے شیطان کو کنکریاں مارنے کے ساتھ ساتھ ''گو نواز گو'' اور ''گو زرداری گو'' کے نعرے بھی لگائے ۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ لوگوں نے حج جیسے پاکیزہ فریضے میں بھی سیاست کو گھسیٹ لیا ہے جو قابل مذمت ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں نعرے لگانے والے شخص کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: