شہباز تاثیر اغواء کیس میں بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر مدعی اور مغوی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 8 ستمبر 2017 17:15

شہباز تاثیر اغواء کیس میں بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر مدعی ..
لاہور۔8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغواء کیس میں بار بار طلبی کے عدالتی نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ اور مغوی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔انسداد دہشتگردی لاہور کی خصوصی عدالت نے شہباز تاثیر اغواء کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کی مدعی عائشہ ٹمی اور مغوی شہباز تاثیر بار بار طلبی کے نہ تو عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور نہ ہی تفتیش میں شامل ہو کر مدد فراہم کر رہے ہیں،عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ عائشہ ٹمی اور مغوی شہباز تاثیر کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس پی سی ٹی ڈی کو انہیں پیش کرنے کا حکم دے دیا،تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور مغوی کو عدالت میں حاضر کر دیا جائے گا،مقدمہ کے دو ملزمان عبدالرحمٰن اور محمد عثمان پہلے ہی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان کو پیش نہ ہونے پر عدالت انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :