زرمبادلہ ذخائر میں38کروڑ59لاکھ ڈا لر اضافہ

ذخائر20ارب11لاکھ ڈالر سے بڑھ کر20ارب38کروڑ70لاکھ ڈالر،مرکزی بینک14.68ارب ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.70ارب ڈالرہو گئے

جمعہ 8 ستمبر 2017 17:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) گزشتہ ہفتے کے دوران انفلوز کی آمد کے باعث ملکی زر مبادلہ کی سطح میں مجموعی طور پر 38 کروڑ 59لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق31اگست کو اختتام پذیر ہو نے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 11لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 20 ارب 38 کروڑ 70لاکھ ڈالرکی سطح پر دیکھے گئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 33 کروڑ 79 لاکھ ڈالر اضافے سے 14 ارب 68کروڑ13لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالراضافے سے 5 ارب 70 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :