شہباز تاثیر اغواء کیس میں بار بار طلبی کے نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ اور مغوی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 8 ستمبر 2017 18:59

شہباز تاثیر اغواء کیس میں بار بار طلبی کے نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے اغواء کیس میں بار بار طلبی کے نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ اور مغوی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کی مدعی اوربار بار طلبی کے نہ تو عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور نہ ہی پولیس تفتیش میں شامل ہو کر مدد فراہم کر رہے ہیں۔عدالت نے طلبی کے نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ عائشہ ٹمی اور مغوی شہباز تاثیر کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس پی سی ٹی ڈی کو آئندہ سماعت پر انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :