گوجرہ،عالمی شہرت یافتہ کبڈی کھلاڑی کی جوتا ساز فیکٹری کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی،ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

جمعہ 8 ستمبر 2017 19:19

گوجرہ،عالمی شہرت یافتہ کبڈی کھلاڑی کی جوتا ساز فیکٹری کو نامعلوم افراد ..
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) عالمی شہرت یافتہ کبڈی کھلاڑی کی جوتا ساز فیکٹری کو نامعلوم افراد نے آگ لگا کر راکھ کردیا،ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ قومی کبڈی کھلاڑیوں لالہ عبید اللہ کمبوہ اور اس کے بھائی لالہ صغیر کمبوہ نے حسنیہ کالونی گلی نمبر3گوجرہ میں جوتا بنانے کی فیکٹری بنا رکھی ہے جس میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات گئے نامعلوم افراد نے رسیوں کی مدد سے دیواریں پھلانگ کر فیکٹری کو آگ لگا دی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر مقامی فائر برگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی تو آگ نے تمام فیکٹری کو اپنی مکمل لپیٹ میں لے لیا تھا لیکن گھنٹوں کوشش کے بعد آگ کو مکمل طور پر بھجا دیا گیا۔-آئی این پی کے مطابق قومی کبڈی کھلاڑی لالہ عبید اللہ کمبوہ ان دنوں کبڈی ٹیم کے ہمراہ کینڈاگئے ہوئے ہیں جبکہ ان کے بھائی لالہ صغیر کمبوہ نے واقع کی تفصیلات بتائیں جس میں انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے باعث ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے اور یہ سب کسی نے ذاتی عناد کے بنیاد پر کیا ہے۔انہوں نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے سٹی پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔