کوئٹہ،جدہ سے پہلی پی آئی اے کی پی کے حج پرواز 138 حجاج کرام لے کر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہنچی

جمعہ 8 ستمبر 2017 20:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2017ء) جدہ سے پہلی پی آئی اے کی پی کی8732 حج پرواز 138 حجاج کرام لے کر کوئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہنچی ائیر پورٹ پر ڈسٹرکٹ منیجر خلیل کھوسہ ،اسٹیشن منیجر عرفان احمد، ائیر پورٹ منیجر قاسم خلجی، سینئر آفیسر شعبہ تعلقات عامہ غزالہ شاہ زیب، منیجر ایچ آر صفدر مجید ، پی ایس ایم کامران نعیم نے حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا استقبال کرنے والوں میں سی ایس او ائیر پورٹ نعیم چنگیزی بھی موجود تھے جبکہ حجاج کرام کو لینے کے لئے آنیوالے ان کے رشتہ دار، عزیز واقارب کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :