برمامیں دہشتگردی،راحیل شریف کی کمانڈمیں اسلامی افواج کااتحاد کام کب آئےگا؟سراج الحق
برمی سفیرکوملک بدراور سفارتخانہ بندکیاجائے،تجارتی تعلقات کاختم ،سرکاری وفد بنگلہ دیش اور برما بھجوانے،اوآئی سی اورسلامتی کونسل کا اجلاس بلایاجائے،روہنگیامسلمانوں کے حق میں احتجاجی مارچ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 ستمبر 2017 20:01
(جاری ہے)
روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر برما کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے ۔
ہمارے حکمران گونگے بہرے اور اندھے ہیں جو برما کے مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد اپنے ملک کی املاک کو نقصان پہنچانا نہیں ، ہم احتجاج کے ذریعے عالمی ضمیر کو جگانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنایاجائے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکمران کہتے ہیں کہ برما کے سفارتخانے کی طرف مارچ سے پاکستان کو نقصان ہوگا میں انہیں بتاناچاہتاہوں کہ پاکستان کو برما کے سفارتخانے کی طرف مارچ سے نہیں ، حکمرانوں کی بے حسی اور امریکی غلامی کی وجہ س نقصان ہورہاہے ۔ بزدل حکمران امریکی خوف سے برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑاہونے کی بجائے برما کے سفارتخانے کی حفاظت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کو آج بھی یقین نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں اگر انہیں یقین ہوتا تو وہ ضرور برما کے مظلوم مسلمانوں کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑے نظرآتے لیکن ان کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ وہ مظلوموں کے حق میں ایک لفظ بھی کہنے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور برما نے ایک معاہد ے پر دستخط کررکھے ہیں کہ جہاں بھی اقلیتوں پر ظلم ہوگا ، وہاں کی حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرایا جائے گا ۔اس معاہدے کے تحت پاکستان کو برما کی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کراناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل اور او آئی سی کے اجلاس بلا کر برما میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کے فوری اقدامات کیے جائیں ۔ اگر روانڈا میں قتل عام پر بین الاقوامی عدالت کوسووو پر براہ راست بمباری کا حکم دے سکتی ہے اور روانڈا کی فوج کے جرنیلوں کو سزائیں سناسکتی ہے تو برما کے جرنیلوں کے خلاف مقدمات کیوں درج نہیں کیے جاسکتے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ راحیل شریف کی کمانڈمیں 45 اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کے قیام کا مقصد دہشتگردی کا خاتمہ تھا ، میں راحیل شریف اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے پوچھتاہوں کہ کیا برما میں دہشتگردی نہیں ہورہی ، آخر یہ اتحاد مظلوم مسلمانوں کے کام کب آئے گا؟سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر ایک سرکاری وفد بنگلہ دیش اور برما بھیجا جائے تاکہ بنگلہ دیش کی حکومت اور فوج کو ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرنے پر آمادہ کیا جائے کہ برمی مہاجرین کا قتل عام رکوانے اور انہیں پناہ دینے کی بجائے بندوق کی نوک پر انہیں واپس نہ بھجوایا جائے جہا ں انہیں زندہ جلایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ برما حکومت کو دوٹوک پیغام دیا جائے کہ مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے ۔ اگر حکومت نے آج برما کے مسلمانوں کے تحفظ کے لیے آواز بلند نہ کی تو کل کو بھارت اور مغرب و یورپ کے ممالک میں مسلم اقلیتوں کا اسی طرح قتل عام شروع ہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم پرامن لوگ ہیں اور اپنے مظلوم بھائیوں پر ظلم کے خاتمہ تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے برمی سفیر کو ملک بدر کرنے، میانمار کا سفارتخانہ بند کرنے ، برما سے تجارتی تعلقات کا خاتمہ ، سرکاری وفد بنگلہ دیش اور برما بھجوانے ، او آئی سی اور سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے اور عالمی عدالت انصاف میں برما کے خلاف مقدمہ کرانے کے پانچ مطالبات تسلیم نہ کیے اور ان پر فوری عمل درآمد شروع نہ کیا تومیں آئندہ چند روز میں ملک بھر سے اپنے کارکنوں اور عوام کو اسلام آباد بلاؤں گا او ر پھر لاکھوں کی تعداد میں آنے والے غیرت مندعوام حکمرانوں کے محلوں کا گھیراؤ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکن امریکہ اور بھارت سے نہیں ، اللہ سے ڈرنے والے اور جذبہ جہاد سے سرشار ہیں ، ان کا راستہ روکنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ۔ مظاہرین سے نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم ، مشتاق احمد خان ، شمس الرحمن سواتی ، عبدالرحمن معاویہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.