صحبت پور،برما میں مسلم کش فسادات کے خلاف پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

برما حکومت کے ساتھ فوری طور پر تمام سفارتی ،تجارتی اور معاشرتی روابط منقطع کیے جائیں ،برما میں جاری ظلم وستم کو بند کرانے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، مظاہرین کا خطاب

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:36

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) برما میں مسلم کش فسادات کے خلاف پیپلز پارٹی ضلع صحبت پور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی جس میں امریکہ بھارت اور برما حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تفصیلات کے مطابق ریلی پیپلز پارٹی کے دفتر سے نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلمان خان کھوسہ کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سے پارٹی کے ضلعی صدر سلمان خان کھوسہ ،خادم حسین کھوسہ ،سید نیاز شاہ ودیگر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برما حکومت کے ساتھ فوری طور پر تمام سفارتی ،تجارتی اور معاشرتی روابط منقطع کیے جائیں اور برما میں جاری ظلم وستم کو بند کرانے میں عالمی برادری اپنا بھرپور اور موئثر کردار ادا کرے بسورت دیگر مسلم امہ اپنے مسلمان بھائیوں کا اور اپنا دفاع خود کرے گی ۔ریلی کے شر کاء نے امریکہ اور بھارت مخالف نعرے لگائے اور امریکی سدر اور بھارتی سدر مودی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔آخر میں برما شہید ہونے والے مسلمانوں کے بلند درجات کے لئے دعاء مانگی ۔

متعلقہ عنوان :