طوفانی بارشوں کے بعد عید کے دنو ں کے باوجود ضلع کونسل کے ممبرز اور عملے نے شب وروز محنت کر کے انفرا اسٹکچر کو تیزی سے بحال کیا،سلمان عبداللہ مراد

شدید طوفانی بارشوں کے سبب ضلع کونسل کے بہت سے اندورنی علاقوں کا زمینی رابطے منقطع ہوگیا تھا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چئیرمین ضلع کونسل اور ان کی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کام کراکر رابطے بحال کئے

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2017ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے برسات کے بعد ضلع کونسل کی حدود میں واقع ڈیمز تھدو/لال باغ/گانجان گوٹھ کا چوتھی مرتبہ اپنی ٹیم چیف آفیسر مسرور احمد میمن،ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل ،XENشکیل میمن ،A.E.Eممتاز زرداری،اراکین کونسل حاجی منظور بلوچ، علی احمد جوکھیو،محبوب جوکھیو ،طارق پٹھان کے ہمراہ تفصیلی معائنہ کیا ساتھ ہی مختلف علاقوں کے کاز وے حیات گوٹھ،پارپیو گوٹھ،امید علی گوٹھ ،شاہی گوٹھ میں کئیے جانے والے کاموں کا بھی جائزہ لیا گذشتہ ہفتے شدید طوفانیبارشوں کے سبب ضلع کونسل کے بہت سے اندورنی علاقوں کا زمینی رابطے منقطع ہوگیا تھا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چئیرمین ضلع کونسل اور ان کی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کام کراکر رابطے بحال کئیے اس آمدورفت کے راستوں کو خالی ضلع کونسل کراچی کے افراد استعمال نہیں کرتے بلکہ یہ جامشورو کی ملعقہ آبادیاں بھی استعمال کرتی ہیں عید کے دنو ں کے باوجود ضلع کونسل کے ممبرز اور عملے نے شب وروز محنت کر کے انفرا اسٹکچر کو تیزی سے کام کر کے بحال کیا چئیرمین نے ڈیموں کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا معززین علاقہ عید محمد گبول ،وقاص و دیگر نے چئیرمین کو بتایا کہ بار ش کی شدت میں جس طرح آپ نے اور آپکی ٹیم نے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے باقی متعلقہ ادارے بعد میں پہنچے جس پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل اور رکن کونسل حاجی منظور بلوچ نے چئیرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برسات کے سبب اندرونی علاقوں کا شہر سے رابطہ ختم ہوگیا تھا جس کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا گیا ہے برسات کی آمد سے لوگوں کی زندگیوں میںبہتری آئی ہے کیونکہ کئی سالوں سے برسات نہ ہونے کے سبب بہت سے علاقوں میں خشک سالی تھی، طوفانی برسات نے آمدورفت کے راستوں کو تباہ کردیا تھا جس کو عید کی تعطیل کے باوجود رات دن محنت کر کے بحال کیا گیا ہے ڈیموں /ندی/نالوں کے پشتوں پر مٹی ڈال کہ انہیں مزید محفوظ بنایا گیا ہے تا کہ آبادی کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہوسکے ہم نے ہر وہ کام کیا ہے جس سے لوگوں کے لئے سہولیات پیدا ہو۔

(جاری ہے)

چئیرمین ضلع کونسل کراچی نے اس موقع پر کہا کہ ہم بھٹو کے وارث ہیں عوام کی پریشانی اور مشکلات میں ان کے ہمقدم ہیں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چئیرمین آصف علی زردای نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ لوگوں کو ریلیف بلاتفریق اور رنگ و نسل دیا جائے اور ان کو سہولیات میں اضافہ نئے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گذشتہ طوفانی برسات کے باعث مختلف علاقوں میں کاموں کی نوعیت بھی مختلف تھی کیونکہ ضلع کونسل میں پہاڑی /میدانی /شہری/ریتیلے /پھتریلے علاقے ہیں جن کے مسائل بھی مختلف ہیں ہم اپنے محدود وسائل میں ہر علاقے میں کام کرکے دکھایا، برسات کے سبب ہر علاقے کی صورتحال مختلف تھی جس کو بہترین ٹیم ورک کے ذریعے کنٹرول کیا گیا الحمداللہ ہر مسئلے کو فیلڈ میں خود جا کر حل کرایا جس کی وجہ سے صورتحال میں بہتری آئی ہے ہم دعوئوں پر یقین نہیں رکھتے اس لئے عملی اقدامات کرکے لوگوں کو ریلیف فراہم کرتے ہیں میں اپنی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہو جو ہر مسئلے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوتے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :