ترکی کی حکومت کی جانب سے مہاجرین جموں کشمیر،اور ایل او سی کے لوگوں کو عید کی خوشیوں میں یاد رکھنے کیلئے قربانی کا گوشت تحفہ میں بھیجا ہے

‘ریڈکریسنٹ حسب روایت ان پرمسرت موقعوں پر آپ لوگوں کویاد رکھتی ہے سیکرٹری ریڈکریسنٹ آزادکشمیر راجہ شعیب احمدکا قربانی کا گوشت تقسیم کرتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 8 ستمبر 2017 23:20

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) سیکرٹری ریڈکریسنٹ آزادکشمیر راجہ شعیب احمدنے کہا ہے کہ ترکی کی حکومت کی جانب سے مہاجرین جموں کشمیر،اور ایل او سی کے لوگوں کو عید کی خوشیوں میں یاد رکھنے کے لیئے قربانی کا گوشت تحفہ میں بھیجا گیا ہے ریڈکریسنٹ حسب روایت ان پرمسرت موقعوں پر آپ لوگوں کویاد رکھتی ہے لائن آف کنٹرول کے لوگ بہادری جرات کی علامت ہیں جوکہ بزدل دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ان کے جذبے اورحوصلے قابل تحسین ہیں مہاجرین جموں کشمیر ہماری روح اور جسم کا حصہ ہیں کوئی طاقت ہمیں ان سے جدا نہیں کرسکتی ہے انہوں زمینیں جائیداد،اولاد،سب کچھ پاکستان کے لیئے قربان کردی ہیں یہ ہمارے بھائی ہیں ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ریڈکریسنٹ سٹیٹ برانچ آزادکشمیر کی جانب سے مہاجرین جموں کشمیر ،اور لائن آف کنٹرول کے لوگوںمیں قربانی کا گوشت تقسیم کرتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق ریڈکریسنٹ سٹیٹ برانچ آزادکشمیرکی جانب سے مہاجرین جموں کشمیر نیلی مہاجرکیمپ،اور لائن آف کنٹرول چکوٹھی کی عوام میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا اس موقع پرممبر منیجنگ بورڈ ریڈکریسنٹ یوسف قریشی ،میڈیا کوآڈنیٹرجہلم ویلی عدنان فاطمی،کوآڈنینٹرزاہدہمدانی،انچارج پرواگرم یاسرعرفات کاظمی،رستم چوہدری ،جویریہ حسن اعوان،ساجدحسین ہمدانی نے بھی تقریب سے خطاب کیاآخر میں مہاجرین جموں کشمیر اور ایل او سی کے لوگوں نے ریڈکریسنٹ کا شکریہ ادا کہا کہ انہوں نے انہیں اس خوشی کے موقع پر یاد رکھا۔

۔۔

متعلقہ عنوان :