ْلاڑکانہ ،تھانہ سچل کی پولیس کو 50 سالہ ضعیف خاتون کو ایدھی سینٹر انتظامیہ کے حوالے کردیا

جمعہ 8 ستمبر 2017 23:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سچل کی پولیس کو 50 سالہ ضعیف خاتون کو ایدھی سینٹر انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے جبکہ پولیس اور ایدھی سینٹر کی جانب سے خواتین کے ورثا کو شہر کے مختلف علاقوں میں تلاش کرنے کی کوشش کی گئی تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک خاتون کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایدھی سینٹر لاڑکانہ کے ترجمان سلیم آرائین نے بتایا کہ تھانہ سچل کی پولیس نے گونگی خاتون کو ہمارے حوالے کردیا ہے جو حیدرآباد سے کوچ کے ذریعے لاڑکانہ پہنچی ہے جس کے پرس میں سیوہن شریف کی پرچی ہے، ورثا کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن تاحال ورثا کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔