سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی تعمیر مکمل کی جائے، پارسا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) صوبائی ادارہ برائے تعمیر نو بحالی و آبادکاری (پارسا )کے زیر ا نتظام امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر نو کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )اور ادارہ برائے تعمیرنو، بحالی و آباد کاری ( پارسا) کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈ ری سکول اکبر پورہ ، گورنمنٹ پرائمری سکول باب جدید اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پشتون گڑھی کا دورہ کیا اس مو قع پر پا رسا کے سینئر عہدیداران بھی موجو د تھے۔

ڈائریکٹر جنرل محمد خالد نے اس موقع پر کہا کہ سکولوں کی جلد از جلد تکمیل کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ہدایا ت دیتے ہو ئے کہا کہ تعمیر نو میں طے شدہ معیار کو یقینی بنا یاجائے اور تعمیر نو کی رفتار میں مزید تیزی لائی جا ئے۔ واضح رہے کہ پارسا کے زیر انتظام سیلاب سے متاثرہ 58سکولوں کی دوبارہ تعمیرپر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :