ارماطوفا ن کل فلوریڈا سے ٹکرائے گا،شہریوں کو وارننگ جاری

فان طاقتور اور ہولناک ہے اور انخلا کی تیاریوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے،گورنر فلوریڈا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 13:49

ارماطوفا ن کل فلوریڈا سے ٹکرائے گا،شہریوں کو وارننگ جاری
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رِک سکاٹ نے ریاست کے بیس ملین رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ سمندری طوفان ارما کے ٹکرانے کی صورت میں انہیں انخلا کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق طوفان طاقتور اور ہولناک ہے اور انخلا کی تیاریوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔کیٹیگری پانچ کے طاقتور طوفان اِرما کی زد میں آ کر اب تک کم از کم دس افراد ہلاک اور 23سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ طوفان اتوار کے روز امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے اور کافی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔