آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری،

سیکیورٹی فورسزکی اتوخیل ،مہمند ایجنسی،تحصیل دڑی اور اپر دیر میں کاروائیاں، اسلحہ وگولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد ،جدید مواصلاتی نظام بھی قبضے میںلے لیا ، آئی ایس پی آر

ہفتہ 9 ستمبر 2017 14:23

آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ،سیکیورٹی فورسزنے خیبر پختونخواہ کے علاقوں اتوخیل ،مہمند ایجنسی،تحصیل دڑی اور اپر دیر میں کاروائیاںکرکے اسلحہ وگولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ،جس میں بھاری مشین ،راکٹ لانچر،ہینڈ گرینیڈ شامل،جدید مواصلاتی نظام بھی قبضے میںلے لیا ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ کیمختلف علاقوں اتوخیل ،مہمند ایجنسی،تحصیل دڑی اور اپر دیر میں سرچ آپریشن اور کاروائیاں کیں۔ ایف سی بلوچستان نے کوہلو میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کاروائی کی جس کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی۔ برآمد کیے گئے اسلحہ میں بھاری مشینیں ،مارٹر گولہ،راکٹ لانچر،ہینڈ گرینیڈزاور بارودی مواد شامل ہے ۔ جدید مواصلاتی نظام کے آلات بھی قبضے میںلے لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :