Live Updates

آ ئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں سب کا احتساب ہونیوالا ہے،

آئندہ انتخابات میںوفاق میں مشترکہ حکومت ہوگی،عام انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تو بھی عمران خان وزیراعظم نہیں بنیںگے،سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان منظور وسان کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 ستمبر 2017 15:10

آ ئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں سب کا احتساب ہونیوالا ہے،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہاہے کہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں سب کا احتساب ہونیوالا ہے،آئندہ انتخابات میںوفاق میں مشترکہ حکومت ہوگی،عام انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تو بھی عمران خان وزیراعظم نہیں بنیںگے،سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے،ہفتہ کو منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں سب کا احتساب ہونیوالے ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ انتخابات سے قبل ملک میں صفائی ہوگی۔آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی وفاق میں حکومت نہیں بنائے گی۔عام انتخابات میںپی ٹی آئی جیتی توبھی عمران خان وزیراعظم نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں صفائی ہوگی۔عمران خان کی جگہ کوئی اور قیادت سنھبال لے گا۔آئندہ انتخابات میں وفاق میں مشترکہ حکومت ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات