Live Updates

سیاست میں آئندہ دوماہ بہت اہم ہیں،پاکستان میں سب کا احتساب ہونیوالا ہے،منظور وسان

انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں صفائی ہوگی،عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی قیادت سنبھالیں گے،وفاق میں مخلوط حکومت بنے گی،سینئررہنماء پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 ستمبر 2017 16:43

سیاست میں آئندہ دوماہ بہت اہم ہیں،پاکستان میں سب کا احتساب ہونیوالا ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 ستمبر 2017ء ) : پیپلزپارٹی کے رہنماء منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں،پاکستان میں سب کا احتساب ہونیوالا ہے،عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں صفائی ہوگی،عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کی قیادت سنبھالیں گے،وفاق میں کسی ایک جماعت کی نہیں مخلوط حکومت بنے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست اور حکمرانوں کیلئے آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں،پاکستان میں سب کا احتساب ہونیوالا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ  پی ٹی آئی وفاق میں حکومت نہیں بنا سکے گی۔ آئندہ عام انتخابات میں وفاق میں کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ مشترکہ حکومت بنے گی۔ عام انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تو بھی عمران خان وزیراعظم نہیں بن پائیں گے۔ سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ منظوروسان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں صفائی ہوگی۔عمران خان کی جگہ کوئی اور قیادت سنھبال لے گا۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے پارٹی قیادت سنبھالنے کے امکانات ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات