18 میں اتحادی حکومت بنے گی ،منظور وسان نے خواب دیکھ لیا

2 ماہ میں سب کا احتساب،الیکشن سے قبل صفائی ہو جائے گی ،پی ٹی آئی قیادت کسی اور کے پاس ہوگی ،پی پی رہنما

ہفتہ 9 ستمبر 2017 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں وفاق میں اتحادی حکومت ہوگی اور پی ٹی آئی وفاق میں حکومت نہیں بنا پائے گی،۔

(جاری ہے)

منظور وسان نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں جس میں سب کا احتساب ہونے والا ہے جب کہ انتخابات سے قبل ملک میں صفائی ہوگی۔منظور وسان نے کہا کہ اگر عام انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تو بھی وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے، آئندہ انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کی جگہ کوئی اور سنبھالے گا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :