الیکشن کمیشن نے دو صوبائی وزراء بلال یاسین اور سیف الملوک کھوکھر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کر دیئے

ہفتہ 9 ستمبر 2017 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے دو صوبائی وزراء بلال یاسین اور سیف الملوک کھوکھر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی وزراء سے تین روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے، نوٹسز میں دونوں صوبائی وزراء پر حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں سرکاری امیدوار بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلانے کے لئے سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام ہے۔