ملک میں سیاسی صورتحال کے باعث ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پنجاب منتقلی کا فیصلہ نہ ہو سکا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 17:19

ملک میں سیاسی صورتحال کے باعث ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پنجاب منتقلی کا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) ملک میں پیداہونے والے سیاسی صورتحال کے باعث ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پنجاب منتقلی کا فیصلہ نہ ہو سکا خیبرپختونخوا حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظرڈاکٹر شکیل آفریدی کو پنجاب منتقل کرنے کی سفارشات وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کو کی تھی تاہم سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے برطرفی کے بعد پیداہونے والی صورتحال کے باعث وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی منتقلی کے حوالے سے تاحال صوبائی حکومت کو جواب نہیں دیا ہے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب منتقلی کے لئے اس سے قبل بھی صوبائی حکومت نے وفاق سے رابطہ کیاتھا تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال اس کی منظوری نہیں دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شکیل آفریدی اسوقت سنٹرل جیل پشاور میں ہے تاہم سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ان کی منتقلی کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :