جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 19:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بی بی زئی راگزئی کے رہائشی مینا گل گھرکے قریب نصب بارودی سرنگ کے ساتھ غلطی سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

مینا گل چار بیٹیوں کا والد اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے بھی اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصہ میں جنوبی وزیر ستان میں اس قسم کی70 واقعات پیش آئے ہیں جن میں بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق اور معذور ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :