لاہور،جشن عید غدیر کل (18 ذوالحجہ) مذہبی جو ش و جذبے سے منایاجائے گا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) پاکستان سمیت دنیابھر میں کل (18 ذوالحجہ )جشن عید غدیر مذہبی جو ش و جذبے سے منایاجائے گا۔ اس حوالے سے مساجد، مدارس ، امام بارگاہوںاور گھروں میں جشن غدیر کی خوشی میں چراغاں کیاجائے گا۔ محافل منقبت، سیمینارز اور کانفرنسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ جن میں 18 ذی الحجہ 11ھجری کے مکہ مکرمہ کے باہر غدیر خم کے مقام پر پیغمبر اکرم محضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی حجتہ الوداع سے واپسی پر ولایت حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے اعلان پر روشنی ڈالی جائے گی۔

خاتم الانبیا نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا ہاتھ پکڑ کر مسلمانوں کے اجتماع کے سامنے اعلان کیا’’ جس جس کا میں مولاہوں اس اس کے علی مولا ہیں‘‘۔

(جاری ہے)

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ پیغمبر اسلام کے ولایت اور جانشینی علی کے اعلان کے بعد آیت مبارکہ تکمیل دین نازل ہوئی جس میں ارشاد فرمایا گیا کہ آج میں نے دین کو مکمل کردیا، نعمتیں تمام ہوگئیں اور تمہارے لئے اسلام کو بہترین دین قراردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جانشینی علی کا اعلان ختم نبوت کی دلیل ہے کہ نبوت کا درواز ہ بند ہوگیا اور سلسلہ امامت شروع ہوا۔ حضرت محمد مہدی علیہ السلام آخری جانشین پیغمبر ہیں ، ان کا دور امامت اس وقت جاری ہے۔ وہ غیبت کبریٰ میں ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے ظہور فرمائیں گی

متعلقہ عنوان :