سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سعودی عرب سے پرائیویٹ حاجیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 20:23

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ذریعے جدہ سعودی عرب سے پرائیویٹ حاجیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلائٹ نمبر PK-736 پر 66 حاجی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پہنچے تو وائس چیئرمین سیال محمد سہیل اصغر نے ان کا پھولوں کے ہار پہناکر ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

حاجیوں نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے انہیں الوداع کہنے اور پھر حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے واپسی پر گرم جوشی سے خوش آمدید کہنے پر ایئرپورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے جہاں اپنے اور اپنے عزیزو اقارب کے لیے دعائیں کی ہیں وہاں اپنے ملک اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کی مزید ترقی کے لیے بھی خاص دعائیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :