ارما‘ فلوریڈا کی طرف بڑھنے لگا ،ْ60 لاکھ افراد کو انخلا کی ہدایت

ہفتہ 9 ستمبر 2017 21:50

ارما‘ فلوریڈا کی طرف بڑھنے لگا ،ْ60 لاکھ افراد کو انخلا کی ہدایت
فلو ریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) سمندری طوفان ارما کئی جزائر کی تباہی ،ْ 12لاکھ متاثرین اور 23افراد کی ہلاکتوں کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے نتیجے میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا انخلا متوقع ہے جس میں ساٹھ لاکھ افراد کو فلوریڈا اور جارجیا چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سمندری طوفان ارما نے پہلے جزائرغرب الہند ، ہیٹی، بہاماس اور کیوبا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچائی اور اب اس کا رخ ریاست فلوریڈا کی طرف ہے ۔

(جاری ہے)

طوفان کے نتیجے میں ایک سو پچاس میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ ارما انیس سو بانوے میں آنے والے تباہ کن طوفان اینڈریو سے بھی بڑا طوفان ہے جو زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔ریاست فلوریڈا میں لوگوں کے انخلا کی تیاریاں تیز ہوگئیں۔

توقع ہے کہ یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا انخلاء ہوگا جس میں ساٹھ لاکھ افراد کو فلوریڈا اور جارجیا چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ۔فلوریڈا کے گورنر نے ارما کو بڑا خطرہ قرار دے دیا ۔ فلوریڈا میں طوفان کی تیاریوں کے لیے مٹی کے تھیلوں کے حصول کیلئے لائنیں لگ گئیں۔ طوفان سے خوفزدہ لوگ جلدی جلدی مٹی کے تھیلے بھرنے لگے۔