آنے والے الیکشن میں تمام حلقوں سے تنظیموں کی باہمی مشاورت اور منظور ی سے ٹکٹ جاری کئے جائیں گے، سردار سلیم حیدر

ہفتہ 9 ستمبر 2017 22:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر ، سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں تمام حلقوں سے تنظیموں کی باہمی مشاورت اور منظور ی سے ٹکٹ جاری کئے جائیں گے اور تنظیموں کی منظوری کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہو گا․ محرم الحرام کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے ہر ضلع اور تحصیل کے نظریاتی کارکنوں سے بلاول بھٹو زرداری ڈویژنل تنظیم کے زیر اہتمام براہ راست ملاقاتیں کریں گے ․ راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کی تنظیموں کو درپیش مسائل نہ صرف قیادت کے علم میں لائوں گابلکہ بھرپور جدوجہد کر کے اُنہیں حل بھی کرائوں گا․انہوں نے ان خیالات کیا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز اشرف کے ہمراہ آج یہاں پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے پہلے تعارفی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا․ اجلاس میںنائب صدر پنجاب چوہدری اسد پرویز، شاہجان سرفراز راجہ، ناصر خان بنگو، نعیم کیانی، مظہر حسین بابر، جمشید احمد، قمر عباس شاہ، سردار اشعر حیات خان، حسین طارق راجہ، خالد خان، سردار اظہر عباس، ملک ہاشم، چوہدری ظہیر، توقیر عباسی، راجہ امجد محمود، افتخار شہزادہ، اظہر علی خان، آغا محمد علی شاہ، محمد شاہد، ملک ظہیر ارشد، شکیل عباسی، فیصل اعوان اور ملک اصغر اعوان سمیت راولپنڈی ڈویژن میں شامل تمام ضلعی تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی․ سردار سلیم حیدر نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتح جنگ میں چیئرمین بلاول بھٹو کے تاریخی جلسہٴ عام میں عوام نے جوق در جوق شرکت کر کے عوام دشمنوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور جیالوں کا مورال بلند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آج پاکستان داخلی و خارجی طور پر جس بحرانی صورتِ حال سے دو چار ہے اُس سے نبرد آزما ہونے کیلئے کروڑوں عوام شہید بھٹو کے نواسے اور شہید بی بی کے لعل کی جانب اُمید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں․ ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز اشرف نے عہدیداران سے کہا کہ وہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے ساتھ عہد وفا نبھاتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں․ان شاء اللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ․اس موقع پر شرکائے اجلاس نے سردار سلیم حیدر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کستان پیپلز پارٹی کو راولپنڈی ڈویژن میں ایک بار پھر سے عظیم عوامی طاقت بنائیں گی․اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس ہرماہ ہو گا اور تمام ضلعی تنظیمیں اپنی کارکردگی رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر ڈویژنل اجلاس میں پیش کیا کریں گی․

متعلقہ عنوان :