اداکارہ مہک نور نے فیصل آباد کے تاجر کی طرف سے شادی کی پیشکش ٹھکرا دی

اتوار 10 ستمبر 2017 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) اداکارہ مہک نور نے فیصل آباد کے ایک تاجر کی طرف سے شادی کی پیشکش ٹھکرا دی ۔ اداکارہ نے حال ہی میں فیصل آباد کے پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارمنس دی جہاں ڈرامہ دیکھنے آیا ہوا ایک تاجر اپنا دل ہار بیٹھا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پہلے سے شادی شدہ تاجر نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے زرعی اراضی ،لاہور میں گھر اور لاکھوں روپے نقد دینے کی بھی پیشکش کی ہے تاہم اداکارہ نے شادی سے معذرت کرتے ہوئے صاف انکار کردیا ۔

متعلقہ عنوان :