اسلام آباد میں آتشزدگی،دو نوجوان عمارت سے چھلانگ لگا نے پر جاں بحق ہو گئے

اتوار 10 ستمبر 2017 12:58

اسلام آباد میں آتشزدگی،دو نوجوان عمارت سے چھلانگ لگا نے پر جاں بحق ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تاز ترین اخبار ۔ 10ستمبر2017ء) :وفاقی درالحکومت کے ریڈ زون عوامی مرکز عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث چوتھی منزل پر موجود رضا اور عمر اعجاز کی عمارت سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے موقع پر موت واقع ہو گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی محتسب کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں دونوں نواجون چوتھی منزل پر موجود تھے لیکن عمارت میں ایمر جنسی راستہ ہونے کے باوجود بھی انہوں نے گبھراہٹ کے عالم میں عمارت سے چھلانگ لگائی ۔

دونوں نوجوان کو فورا پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، آگ لگنے کے باعث دفتر کا تمام ریکارڈ جل گیا تاہم ریسکیو کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔