یمن میں ڈرون حملہ، پانچ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

اتوار 10 ستمبر 2017 15:20

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے صوبے بیدا کے دو دیہات پر کیے جانے والے ڈرون حملوں میں کم از کم پانچ مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ایک مقامی اہلکار کے مطابق ان دونوں دیہات میں القاعدہ کا عمل دخل پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک گاں کے عینی شاہدین کے مطابق ایک ڈرون حملے کا نشانہ ایک کار تھی اور اس میں سوار دو مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں جب کہ تین شدید زخمی ہوئے۔ ایسے تین افراد ایک دوسرے ڈرونب حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ القاعدہ کی یمنی شاخ نے خانہ جنگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی یمن میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا لیا ہے اور اسے تواتر سے امریکی ڈرون حملوں کا سامنا رہتا ہے۔