این اے 120 میں دھاندلی شہبازشریف کو سانحہ ماڈل ٹائون میں سزاسے نہیں بچا سکتی: چودھری پرویزالٰہی، چودھری سرور
شریف برادران دھاندلی سپیشلسٹ، پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی ساتھ ہیں، میڈیا دھاندلی رکوائے، سینیٹر کامل علی آغا بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ،مسلم لیگی خواتین بھی پولنگ ایجنٹ ہوں گی، ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، سینیٹر کامل علی آغا، مونس الٰہی، میاں منیر، محمود الرشید، حامد معراج اور دیگر رہنما موجود تھے
اتوار 10 ستمبر 2017 16:40
(جاری ہے)
باہمی بات چیت میں پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے، سینیٹر کامل علی آغا، مونس الٰہی، میاں منیر بھی شریک تھے۔
چودھری پرویزالٰہی نے یقین ظاہر کیا کہ شہبازشریف اور سانحہ ماڈل ٹائون میں 14 بے گناہوں کے قتل میں ملوث دیگر ملزم اللہ تعالیٰ کے حضور اور دنیا کی عدالت میں سزا سے نہیں بچ سکیں گے، ہماری عدالتوں نے تاریخ رقم کی ہے، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع ہو گی اور شریف برادران سمیت تمام ملزم کیفر کردار تک ضرور پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ پوری اپوزیشن مل کر ان کے امیدوار کی حمایت کرے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی کہا کہ الیکشن ڈے پر باالخصوص میڈیا کا بڑا کردار ہوگا کیونکہ ن لیگ دھاندلی کی ماسٹر ہے، دھاندلی کے بغیر آج تک انہوں نے کوئی الیکشن نہیں جیتا، شہبازشریف نے سانحہ ماڈل ٹائون پر خود باقر نجفی کمیشن بنایا تھا اس کی رپورٹ اس لیے دبا رہے ہیں کہ انہیں پھانسی کا پھندا نظر آتا ہے اور 14 بیگناہ افراد کو قتل کرنے کے بعد اب خوفزدہ ہیں۔ چودھری سرور نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت پر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور پاکستان مسلم لیگ سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نے حلقہ این اے 122 میں بھی ہماری رہنمائی اور بھرپور حمایت کی تھی، این اے 120 میں کامل علی آغا کا بڑا اثر و رسوخ ہے اور ہم چودھری پرویزالٰہی کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر کامل علی آغا کو ہمارے لیے انتخابی سرگرمیاں ادا کرنے کیلئے کہا اور مسلم لیگ کی سمجھدار پولنگ ایجنٹ خواتین بھی ہماری نمائندگی کریں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ باقر نجفی کی رپورٹ فوری شائع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ پری پول دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ہماری شکایات پر توجہ نہیں دے رہا، 30 ہزار ایسے ووٹ ہیں جن کی شناخت نہیں ہو رہی، ایک ہی بلڈنگ میں 6 پولنگ سٹیشن بنا دئیے گئے ہیں، ہم نے اس پر ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.