پیس ایمبیسڈرویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت عید ملن پارٹی و عام اجلاس کا انعقادکیاگیا

اتوار 10 ستمبر 2017 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سالانہ اجلاس و عید ملن پارٹی کا انعقاد اجلاس کی صدارت سنیئر نائب صدر سید الطاف شاہ شیرازی نے کی اجلاس میں صوبائی انفارمیشن سیکریٹری امین فارقی،حریش کمار،منور بھٹو ،شبیر بھٹی ،اکبر دلوانی ،نسیم ناز میمن ،شیر بانو میمن ،فرحان شمس میمن ،با بو سنیل علوانی ،سید سکندر شاہ، سید کاشف شاہ ،عامر بابو ،سجاد علی با بو ،شاہنواز ہالو،محمد علی خٹک،محرم خاصخیلی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں شہداء جنگ ستمبر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور آپریشن رد الفساد کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور افواج پاکستان سے یکجہتی کے لئے ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا گیا اجلاس میں مقررین نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور ظلم و بر بریت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسلامی دنیا اور اقوام متحدہ سے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری نوٹس لینے اور ظلم و ستم بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے تنظیم کی ممبرسازی جلد کرکے عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :