مصری پولیس کا جھڑپوں میں 9 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک کر نے کا دعویٰ

جھڑپوں میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، جھڑپیں قاہرہ کے نزدیکی شہر الجیزہ میں عسکریت پسندوں کے دو مبینہ ٹھکانوں پر مارے گئے پولیس چھاپوں کے وقت ہوئیں،سیکورٹی حکام

اتوار 10 ستمبر 2017 19:00

قاہرہ۰آئی این پی) مصری پولیس نے جھڑپوں میں 9 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم9 مشتبہ جنگجو مارے گئے ہیں۔ ان جھڑپوں میں 5 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ جھڑپیں دارالحکومت قاہرہ کے نزدیکی شہر الجیزہ میں عسکریت پسندوں کے دو مبینہ ٹھکانوں پر مارے گئے پولیس چھاپوں کے وقت ہوئیں۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ عسکریت پسند دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھے۔ ایک نجی اخبار المصری نے رپورٹ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام انتہا پسندوں کا تعلق حصم نامی گروپ سے تھا۔ اس گروپ کو مصری حکومت کالعدم اخوان المسلمون کا عسکری گروپ قرار دیتی ہے۔