موجودہ حکومت نے اپنا پانچواں حج آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، پاکستانی حاجیوں نے وزارت مذہبی امور کے انتطامات کو سراہا ہے ،سعودی حکومت نے حاجیوں کی تعداد میں بیس فیصد اضافے کی بھی منظوری دی ہے

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 10 ستمبر 2017 19:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنا پانچواں حج آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان حجاج کے امنگوں کے مطابق موجودہ حکومت نے اپنا پانچواں حج آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حاجیوں نے واپسی پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے انتطامات کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی نسبت موجودہ حکومت نے پاکستانی حاجیوں کیلئے بہتر انتظامات کئے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال خوراک کے بارے میں بعض شکایات ملی تھیں ،اس لئے رواں سال وزارت نے حجاج کیلئے تین وقت کھانے کا انتظام کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حاجیوں نے حکومتی پالیسی کو سراہا ہے۔بہتر سہولتوں کے باعث رواں سال سرکای سکیم سے حج کرنے والوں کی تعداد زیادہ رہی جبکہ حجاج کو ایک سٹار سے لیکر فائیو سٹار ہوٹلوں میں رہائش فراہم کی گئی۔صرف نو ہزار حجاج کو عزیزیہ سے باہر رہائش دی گئی۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے حاجیوں کی تعداد میں بیس فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔رواں سال دنیا بھر سے 22ملین عازمین نے فریٰضہ حج اداکیا ۔