سبی جیسے شہر میں کبڈی کا فروغ خوش آئند ہے،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس

کبڈی کے کھیل کو فروغ دیا جائے تو سبی سمیت بلوچستان سے اچھے کھلاڑی قومی سطح پر ابھر کر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو منشیات ،اور دہشت گردی جیسی لعنت سے دوبچایا جا سکتا ہے، تقریب سے خطاب

اتوار 10 ستمبر 2017 19:51

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا ہے کہ سبی میں کبڈی کاکھیل دن بہ دن پروان چڑھ رہا ہے یہ کھیل بادشاہوں کے دور سے چلا آرہا ہے میں کبڈی کے شائقین اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سبی جیسے شہر میں کبڈی جیسے کھیل کو فروغ دے رہے ہیں یوم دفاع پاکستان ہمیں جرات بہادری اور متحد ومنظم ہوکر ملک وقوم کی حفاظت کرنے کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ہیڈ کوارٹر سبی سکاؤٹس کے گرؤانڈ میں ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کبڈی کے شاندار مقابلے کے موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا س موقع پرکمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی ، ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ میر سیف اللہ کھیتران ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ،ونگ کمانڈرکرنل وقاص ملک ،ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن (ر) کے صدر ملک آزاد خان مرغزانی کے علاوہ شائقین کبڈی کی بڑی تعداد موجود تھے کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا کہ کبڈی کاکھیل جسمانی مہارت محنت لگن کا واضح ثبوت ہے کبڈی کا کھیل نہ صرف سبی بلکہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کھیلا جاتا ہے کرکٹ ،باکسنگ،ہاکی اور دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ کبڈی جیسے کھیل کی بھی قومی سطح پر اشد ضرورت ہے اس کھیل کو فروغ دیا جائے تو سبی سمیت بلوچستان سے اچھے کھلاڑی قومی سطح پر ابھر کر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں اور ہماری نوجوان نسل منشیات ،اور دہشت گردی جیسی لعنت سے دور رہ کر پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے کھیلوں کے زدیعے ہی نئی نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچایا جاسکتا ہے مقررین نے کہا کہ سبی سکاؤٹس کی کاوشوں کی بدولت کبڈی کے کھیل کو بہتر بنایا گیا ہے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہمارے لئے یادگار دن ہے جب دشمن کو پاک افواج اور عوام نے مل کر شکست سے دوچار کیا ہمیں آج کے دن عہد کرنا ہوگا کہ ملک وقوم کی حفاظت اپنے خون کے آخری قطرے تک کریں گے قبل ازیں آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پر یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں پیر صالم شاہ بخاری ؒکبڈی کلب اوراور پیر ڈاڈو شاہؒ کبڈی کلبز کے درمیاں کھیلا گیا دونوں جانب سے جسمانی مہارت محنت اورسخت مقابلہ پیش کیا گیا جس کو شائقین کبڈی نے خوب داد دی شاندار مقابلہ صفر کے مقابلے میں دو سے پیر صالم شاہ کبڈی کلب نے اپنے نام کرلیا اس موقع پر مہمان خصوصی نے تمام کھلاڑیوں آفسیشلز میں نقد انعامات تقسیم کیا سبی میلے میں کبڈی کے کھیل کو شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ۔