مصر میں 9 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک کر دیئے گئے

پیر 11 ستمبر 2017 10:20

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) مصر کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 9 مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے نزدیکی شہر الجیزہ میں عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں9 مشتبہ جنگجو ہلاک اور 5 پولیس اہلکار کے زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جھڑپیں عسکریت پسندوں کے دو مبینہ ٹھکانوں پر چھاپوں کے وقت ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ عسکریت پسند دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھے۔ مصر کے ایک نجی اخبار المًصری کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام انتہا پسندوں کا تعلق حًصم نامی گروپ سے تھا۔ اس گروپ کو مصری حکومت کالعدم اخوان المسلمون کا عسکری گروپ قرار دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :