سعودی خاتون انسپکٹرز نے مکہ اور مدینہ میں صرف خواتین کی دکانوں کا معائنہ کیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 11 ستمبر 2017 13:33

سعودی خاتون انسپکٹرز نے مکہ اور مدینہ میں صرف خواتین کی دکانوں کا معائنہ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 ستمبر 2017ء) سعودی عرب میں وزارت تجارت (ایم سی آئی) اور سرمایہ کاری نے پہلی بار مکہ اور مدینہ میں حج کے دوران صرف عورتوں کی دکانوں پر خواتین انسپیکڑز کو انسپیکشن کے لئے تعنیات کیا تھا ۔

(جاری ہے)

وزارت کے ایک اہلکار کے مطابق ان خواتین کو مارکیٹوں کا معائنہ کرنے اور خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنے کے لئے تعینات کیا گیا تھا ۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ ان خاتون انسپیکٹرز کو خواتین کے شاپنگ سینٹروں اور مارکیٹوں کے اندر تعنیات کیا گیا تھا۔ 173حج کے دوران وزارت نے مختلف معائنہ ٹیموں 153 فوڈ سپلائی اور صارفین کی اشیاء فراہم کرنے والی فیلڈز کا معائنہ کیا ہے جنہوں نے اشیاء کی کوالٹی کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ عنوان :