فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا

پیر 11 ستمبر 2017 14:20

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) بورڈ ۱ٓف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل ۱ٓباد، ساہیوال، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان،لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل 12 ستمبر بروز منگل کی صبح 10 بجے کریں گے ۔

تعلیمی بورڈ فیصل ۱ٓباد کے ذرائع نے بتایا کہ بورڈ ۱ٓف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل ۱ٓباد کے امتحانی نتائج کے اعلان کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان مہمان خصو صی ہونگے جبکہ ارکان اسمبلی بھی تقریب میں شریک ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ نتائج انتہائی شفاف طریقے سے تیار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ریگولر طلباء و طالبات کے نتائج انکے تعلیمی اداروں کی وساطت سے جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات کے نتائج انکے داخلہ فارموں پر دیئے گئے پتوں پر ارسال کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات اپنے نتائج فیصل ۱ٓباد بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی جانب سے طلباء و طالبات کو موبائل فون ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج سے فوری ۱ٓگاہ کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایاکہ طلباء وطالبات موبائل فون کے ذریعے رزلٹ معلوم کرنے کیلئے اپنا رول نمبر لکھ کر 800240 پر میسج کردیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر جوابی ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ سے آگاہ کردیاجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ مکمل رزلٹ کمپیوٹر سی ڈی کے ذریعے بھی جاری کیا جائیگا لہٰذا جو افراد، سکولز یا ادارے اور تنظیمیں رزلٹس کی سی ڈی حاصل کرنا چاہیں وہ 200 روپے فی سی ڈی کے حساب سے رقم بورڈ ۱ٓف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل ۱ٓباد کی مقرر کردہ بینک برانچز میں جمع کروادیں تاکہ آج 12 ستمبر بروز منگل کی صبح نتائج کے اعلان کے موقع پر انکو رزلٹ فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :