پاکستان کا قطر جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

پیر 11 ستمبر 2017 14:41

پاکستان کا قطر جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن نے قطر جونئیر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے 4 کھلاڑیوں کا انتحاب کر لیا، انڈر 13 میں محمد حمزہ خان اور عماد جبکہ انڈر17 میں ثاقب اقبال اور عزیر شوکت کا انتحاب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام قطر میں ہونے والی قطر جونئیر سکوائش چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کیلئے ٹرائلز مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئے۔

ٹرائلز میں انڈر13 اور انڈر 17 کے نامورکھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جس میں سے ایونٹ کیلئے باصلاحیت 4 کھلاڑیوں کا انتحاب کر لیا گیا ہے۔ انڈر13 میں محمد حمزہ خان اور عماد جبکہ انڈر17 میں ثاقب اقبال اور عزیر شوکت کا انتحاب کیا ہے۔ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جلد شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ قطر جونیئر سکوائش چیمپئن شپ رواں ماہ کے آخری ہفتے قطر میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :