سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری،103 پروازوں سے 19 ہزار سے زائد حجاج کرام پاکستان پہنچ گئے،3 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچا دئیے گئے،ترجمان وزارت مذہبی امور

پیر 11 ستمبر 2017 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کی وطن واپسی جاری103 پروازوں سے 19 ہزار سے زائد حجاج کرام پاکستان پہنچ گئے،3 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچا دئیے گئے۔213 معاونین حجاج بھی پاکستان روانہ ہو چکے ہیں367 گمشدہ حجاج کو تلاش کر کے ان کی رہائش پہنچا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت مذہبی امور کے بیان کے مطابق 1046 بیگز بھی تلاش کر کے حجاج تک پہنچائے گئے فری ہیلپ لائن کے ذریعے 18 سو حجاج کو رہنمائی فراہم کی گئی۔

حج میڈیکل مشن کے ہسپتال اور ڈسپنسریوں سے ڈھائی لاکھ مریضوں نے استفادہ کیا29 حجاج کرام مختلف حادثات کا شکار ہو کر زخمی ہوئے ،ابتک 109 پاکستانی حجاج طبعی موت پا چکے ہیں108 کی تدفین جنت البقیع اور جنت المعلی میں کر دی گئی ۔حجاج کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔