حکومت کی ناکامی ہے کہ اس کے پاس آگ بجھانے کیلئے وسائل نہیں، حکومت کو ریڈ زون میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ورلڈ الیون کا پاکستان آنا اچھی بات ہے، دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے،

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 11 ستمبر 2017 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ یہ حکومت کی ناکامی ہے کہ اس کے پاس آگ بجھانے کیلئے وسائل نہیں، حکومت کو ریڈ زون میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ورلڈ الیون کا پاکستان آنا اچھی بات ہے، دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ قائد اعظم ایک اسلامی فلاحی ریاست چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ ایک عملاً اسلامی ریاست ہو، کیا یہ عملاً اسلامی ریاست ہے، وہ ایک پر امن اور مضبوط معیشت والا پاکستان چاہتے تھے، کیا یہ مضبوط معیشت والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کا پاکستان آنا اچھی بات ہے، اس سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، میں بھی کرکٹ کا شوق رکھتا ہوں، بچپن میں کرکٹ اور فٹ بال کھیلتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکامی ہے کہ حکومت کے پاس آگ بجھانے کیلئے وسائل نہیں، حکومت اعتراف کرے کہ وہ آگ بجھانے میں ناکام ہوئی، اگر آپ کے پاس آگ بجھانے کیلئے وسائل نہیں تو آپ آرمی اور نیوی سے بھی لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر ہمیشہ قوم کا سوچتا ہے۔