لیسکو کا ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والے میچز کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

پیر 11 ستمبر 2017 18:06

لیسکو کا  ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والے میچز کے اوقات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) لیسکو نے قذافی سٹیڈیم میں ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والے میچز کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ قذافی سٹیڈیم کو دو گرڈ سٹیشن اور پانچ الیون کے وی فیڈرزکی مددسے بلا تعطل بجلی فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان میچز کا آغاز بارہ ستمبر سے ہوگا ،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ، لیسکو کی جانب سے گارڈن ٹاون اور شادمان گرڈ سٹیشن سے قذافی سٹیڈیم کو پندرہ ستمبر تک چوبیس گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کی جائیگی ، میچ کے اوقات میں شام پانچ سے رات بارہ بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔