فیصل آباد :سات سالہ بچے کو زیاتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کا جرم ثابت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جڑانوالہ نے 35سال قید،ایک لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کی سزاء کا حکم سنایا دیا

پیر 11 ستمبر 2017 19:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جڑانوالہ نے سات سالہ بچے کو زیاتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 35سال قید اورایک لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کی سزاء کا حکم سنایا دیا آن لائن کے مطابق کے ملزم عبدالرحمان سکنہ چک 206ر ب آبادی سیال والہ پر الزام تھا کہ اس نے 21جنوری 2016ء کو اصغر علی کے سالہ بچے قربان علی کو بدفعلی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کرقتل کردیا تھا، مقتول قربان علی کے والد کی درخواست پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جڑانوالہ نعیم سلیم کی عدالت میں مقدمہ کی پیروی میاں عمرشہزاد ایڈووکیٹ نے کی سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر ہونے پرایڈیشنل سیشن جج جڑانوالہ نے مجموعی طور پر 35سال قید اورایک لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کی سزاء کا حکم سنایا جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 5سالہ سزاء بھگتنا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :