سی ڈی ای کا ایچ نائن بازار میں آتشزدگی کے واقعہ سے متاثرہ 625 سٹالز کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ

پیر 11 ستمبر 2017 20:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) نے ایچ نائن بازار میں آتشزدگی کے واقعہ سے متاثرہ 625 سٹالز کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے سٹالز کی تعمیر کا کام آئندہ ہفتہ سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے بازار انتظامیہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ عابد نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ آتشزدگی سے 625 سٹالز مکمل طور پر جل گئے تھے اور عیدالاضحیٰ سے قبل سٹال ہولڈرز کے آتشزدگی کے باعث ہونے والے نقصانات کے حوالے سے مفصل رپورٹ سی ڈی اے بورڈ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹالوں کی از سر نو تعمیر و مرمت کا کام ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع ہو جائے گا۔ سٹال ہولڈرز کو معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مختلف این جی اوز کی طرف سے اور بحریہ ٹائون انتظامیہ کی طرف سے سٹال ہولڈرز کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے سی ڈی اے ہر سٹال کی مرمت پر 30 سے 55 ہزار روپے فی سٹال خرچ کرے گا جس سے متاثرہ سٹال ہولڈرز بہت جلد اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :