حیدرآباد، آل سندھ وین اونرز ایسوسی ایشن کا سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف 13ستمبر کو ہڑتال کرنے کا اعلان

پیر 11 ستمبر 2017 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) آل سندھ وین اونرز ایسوسی ایشن کے صدر میر منظور احمد بروہی نے سی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں کئے جانے والے اضافہ کے خلاف 13ستمبر کو سندھ بھر میں گاڑیاں بند کرکے ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی اسٹیشن مالکان اور وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے ٹرانسپورٹرز کا استحصال کیا جارہاہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران سی این جی اسٹیشن مالکان اور وفاقی حکومت نے ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر تین با ر گیس کی قیمتو ں میں اضا فہ کیا ہے جو کہ عوام کو سفر کی سستی سہو لیات سے محروم کر نے کی سازش ہے اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا تمام بو جھ بر اہ راست عوام پر پڑ ے گا،انہوں نے بتایاکہ حکومت کی پا لیسیا ں عوام دشمنی پر مبنی ہیں اور جا ن بو جھ کر عوام کو مہنگا ئی کی دلدل میں دھکیلنے کیلئے سی این جی کی قیمتو ں کے ریٹ اوگر ا سے واپس لے کر سی این جی اسٹیشن ما لکا ن کے حو الے کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد سی این جی اسٹیشن ما لکا ن اپنی من ما نی جا ری رکھتے ہو ئے گیس کی قیمتو ں میں اضا فہ کر ر ہے ہیں جو کہ غیر قانونی اور ناجائز عمل ہے ،رہنما ئو ں نے وفاقی حکومت سے مطا لبہ کیا کہ عوام کے مفاد میں سی این جی کی بڑھائی گئی قیمتیںواپس لیکر قیمتیں مقر ر کرنے کا اختیار سی این جی اسٹیشن ما لکان واپس لے کر اوگر ا کے حو الے کیا جا ئے دوسر ی صورت میں سخت احتجاج کر تے ہوئے اپنی گا ڑ یاں غیر معینہ مدت کیلئے بند کر نے پر مجبو ر ہو نگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجنرل سیکریٹری ہیرا لال کالدانی، سینئر نائب صدر ملک عرفان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :