روہنگینا مسلمانوں پر مظالم پر وزارت انسانی حقوق کی سرد مہری معنی خیز

آپ کی کارکردگی کہیں نظر نہیں آرہی، وزارت کو بہت سخت کرنے کی ضرورت ہے ،سینیٹر نسرین جلیل کوشش کرینگے،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا جواب

پیر 11 ستمبر 2017 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) روہنگینا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر وزارت انسانی حقوق کی سرد مہری معنی خیز ، انسانی حقوق فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں چیئرپرسن سینیٹر نسرین جلیل نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سے کہا کہ آپ کی کارکردگی کہیں نظر نہیں آرہی، آپ وزارت انسانی حقوق کو اس سلسلے میں بہت سخت کرنے کی ضرورت ہے جس پر وفاقی وزیر انسانی حقوق کوشش کرینگے، تک محدود رہے، روہنگینا میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر جہاں پورا ملک سرعام احتجاج کر رہا ہے وہاں وزارت انسانی حقوق اور نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق بالکل خاموش ہے، وزارت انسانی حقوق کا ایک مشن جو بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے میں ہوتا ہے مگر اس سلسلے میں انکی کاوش نظر نہیں آتی اور نہ ہی قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس علی نواز چوہان کی طرف سے نہ کوئی مذمتی بیان آیا اور نہ کوئی عملی قدم اٹھایا گیا۔

۔

متعلقہ عنوان :