اسلام آباد ،عوامی مرکز آتشزدگی ، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے 3 منزلوں پر پانچ سو کمپنیوں کا ڈیٹا جل گیا

پیر 11 ستمبر 2017 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) اسلام آباد کے ریڈزون میں عوامی مرکز میں آتشزدگی سے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے 3 منزلوں پر موجودہ پانچ سو کمپنیوں کا ڈیٹا جل گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے عوامی مرکز میں آتشزدگی سے دوسرے ‘ تیسرے اور چوتھے فلور پر انجینرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ میں موجود پانچ سو کمپنیوں کا ڈیٹا جلنے کا انکشاف ہوا ہے جلنے ولا ڈیٹا آٹو موبائل پالیسی پر عملدرآمد اور آڈت سے متعلق تھا جو چند ماہ پہلے آٹوموبائل کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے اکٹھا کیا گیا تھا ’’ای ڈی بی‘‘ نے آٹو انڈسٹری سپئرپارٹس اور فینڈرز کا ڈیٹا اکٹھا کیا تھا ڈیٹا کے آڈٹ کے بعد انہی آٹو کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیاجازت ملنی تھی جبکہ جلنے والے ڈیٹا کا بیک اپ نہ ہونے کا بھی خدشہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :